اسرائیلی خواتین کو بچانے کیلئےفلسطینی آگے آ گئے

اسرائیل کیخلاف حملوں کے دوران اسرائیلی خواتین کو بچانے کیلئےفلسطینی خود آگے آ گئے اور انہیں تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ان کے گرد گھیرا بنا لیا جبکہ حماس کے مجاہدین بھی سہمی ہوئی اسرائیلی خؒواتین کو تسلی دیتے رہے۔
اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کیخلاف مجاہدین کی جوابی کارروائی کے دوران خود فلسطینیوں نے اسرائیلی خواتین کو بچانے کیلئے حفاظتی حصار بنادیا-
سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر صارفین مجاہدین اور فلسطینی شہریوں کےحسن سلوک کی تعریف کررہے ہیں- ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کے ہمراہ اسرائیلی خواتین کشیدگی کے دوران خوفزدہ اور ڈری سہمی ہوئی ہیں جب کہ وہاں موجود مجاہدین بھی انہیں یقین دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں۔ اس دوران ان کیلئے ایک حفاظتی حصار بنادیا گیا تاکہ انہیں تحفظ کا احساس رہے۔
Palestinians came forward to save Israeli women,اسرائیلی خواتین کو بچانے کیلئےفلسطینی آگے آ گئے