
اسد قیصر کا دسمبر تک تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کا اشارہ
اسد قیصر کا دسمبر تک تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کا اشارہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دسمبر تک تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کا اشارہ دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کو اسمبلی میں اکثریت مل جائے گی۔
اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی اطلاعات ہیں۔