
اسد اللہ کا پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار
میں آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا ،آر اؤ کو مطلع کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، اہم امیدوار نے پی ٹی آئی ٹکٹس سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ۔
.
تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے حلقہ پی پی 37سے پی ٹی آئی امیدوار اسد اللہ آرائیں نے
پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا
اسد اللہ آرائیں کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا ،آر اؤ کو مطلع کر دیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اسد اللہ آرائیں کو پی پی 37 سے ٹکٹ جاری کیا تھا۔