kohsar adart

 ارشد محمود اغوا و قتل معاملے پر پنجاب پولیس کا بیان سامنے آیا

 ارشد محمود اغوا و قتل معاملے پر پنجاب پولیس کا بیان سامنے آیا

پنجاب پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود کا سستی کار خریدنے کی لالچ میں اغوا کاروں سے رابطہ ہوا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ارشد محمود کا سستی کار خریدنے کی لالچ میں 25 جون کو اغوا کاروں سے رابطہ ہوا،

وہ 26 جون کو اوباڑو سندھ پہنچا، جہاں سے اُسے اغوا کرلیا گیا۔

 ارشد محمود اغوا و قتل معاملے پر پنجاب پولیس کا بیان سامنے آیا
ارشد محمود اغوا و قتل معاملے پر پنجاب پولیس کا بیان سامنے آیا

 

ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے فون پر ارشد محمود کے ورثاء سے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،

اغوا کاروں نے کہا رقم لے کر ڈھرکی آ جائیں، اس کے بعد نمبر بند ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں تاوان نہ دینے پرراولپنڈی کا مغوی ٹیکسی ڈرائیور اوباڑو میں قتل کر دیا گیا

 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پچھلے 2 دن سے مغوی کے ورثاء اوباڑو تھانے پر موجود ہیں لیکن کارروائی نہ ہوسکی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ارشد محمود اوباڑو سندھ پہنچنے تک اپنے بھائی سے فون پر رابطے میں رہا،

اغوا کاروں نے 29 جون کو ارشد محمود کو قتل کر کے لاش کچہ رونتی میں پھینک دی۔

پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق ماچھکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ورثاء کو اطلاع دی،

مقتول کے بھائی تیمور احمد نےتمام واقعہ خود بیان کیا ہے۔

رحیم یار خان پولیس نے 29 جون کو واقعے کا مقدمہ تھانہ ماچھکہ میں درج کرلیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More