اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد سے زندگی میں پہلی ملاقات ۔ویڈیو وائرل
پیدائش سے پہلے ماں باپ کی علیحدگی ہو گئی تھی۔باپ بیٹی جذباتی ۔والد نے معافی مانگ لی

ملک کی معروف اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد سے زندگی میں پہلی ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
صاحبہ نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ وہ ساری زندگی اپنے والد سے نہیں مل سکیں کیونکہ ان کی والد اور والدہ کے درمیان طلاق ہو گئی تھی اوران کی پیدائش سے پہلے ہی علیحدگی بھی ہو گئی تھی ۔
صاحبہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کبھی زندگی میں ان سے ملنے کی کوشش بھی نہیں کی لہذا میرے دل میں کبھی باپ کے لیے ہمدردی پیدا ہوئی، نہ ایک بیٹی والے جذبات پیدا ہو سکے۔
اس انٹرویو کے بعد رواں ماہ صاحبہ نے اپنی زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات کی جس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں. صاحبہ جذباتی ہو کر اپنے والد سے شکوہ کرتی ہے کہ آپ کو میرا کبھی خیال کیوں نہیں آیا، میرا کیا قصور تھا؟ اپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ بھی نہیں دیکھا، آپ کو کیا میرے پیدا ہونے کی خوشی نہیں تھی؟
صاحبہ کے والد بھی جذباتی ہو کر رو پڑے
انسٹاگرام پر جاری کی گئی تصویر
آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی ،آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھے؟ اس پر صاحبہ کے والد بھی جذباتی ہو کر رو پڑے اور انہوں نے کہا کہ مجھے معاف کر دو میں بہت بوڑھا ہو گیا، ہوں مجھ سے تو ٹھیک چلنا بھی نہیں جا رہا، مجھے تمہاری طرف بات کر دیکھ کر بات کرنے کی ہمت بھی نہیں ہو رہی. اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا اس لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں، مجھے اپنی غلطی پر سخت ندامت ہے۔
صاحبہ کے والد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہو چکی تھی اور جب تم پیدا ہوئیں تو میں نے کوشش کی. مگر کسی نے مجھے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا. یہی وجہ ہے کہ میں تم سے نہیں مل سکا مگر اب میں بہت خوش ہوں اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور تم دونوں کو اللہ تعالی نے اولاد کی خوبصورت نعمت سے بھی نوازا۔
صاحبہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ساتھ لی گئی چند تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے اپنے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔