top header add
kohsar adart

احتجاج کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے اسلام آباد ،راولپنڈی، مردان، پشاور اور گرد و نواح کے تمام روٹس پر ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔ٹرانسپورٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیاں اڈوں پر کھڑی کر دیں اور سامنے قناتیں لگا دیں۔
سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے کشیدہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکم دیا جاتا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں جتنے بھی ٹرانسپورٹ کے اڈے ہیں انہیں آج مورخہ 22 نومبر 2024 آٹھ بجے شام بند کر دیا جائے۔ اپنے اپنے اڈے کے سامنے قنات لگا کر اسے مکمل بند رکھیں، اس حکم پر سختی سے عمل درامد کرنا ہوگا بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش موٹروے پولیس کے جاری کردہ ایک اور حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ،راولپنڈی ،مردان ،پشاور اور گرد ونواح کی تمام شاہراہیں بند ہوں گی جبکہ موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور ہزارہ موٹروے بند رہے گی۔لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔24 نومبر کو ان شہروں کی طرف جانے والی گاڑیاں سفر کرنے سے گریز کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More