top header add
kohsar adart

احتجاج میں شامل ہونیوالوں کے لیے بُری خبر

احتجاج میں شامل ہونیوالوں کے لیے بُری خبر

اسلام آباد میں احتجاج میں شامل شرپسندوں کے پاسپورٹ و شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

وفاق میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیو فنسنگ شروع کردی گئی، احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ کرنے اور سم بلاک کرنے کے معاملے بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More