احتجاج میں شامل مظاہرین کیخلاف بڑاکریک ڈاؤن،حکمت عملی تیار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شامل مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کیلئے انتظامیہ نے بڑا ایکش پلان تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے،
ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا

،میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں

آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو