اترپردیش،شاہی جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی گرفتار

اترپردیش،شاہی جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی گرفتار

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی کوگزشتہ سال مسجد سروے کے خلاف لوگوںکو احتجاج پر اکسانے اور مظاہرین پرپولیس کے تشدد سے چار افراد کی ہلاکت کے سلسلے میں گرفتار کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتاری سے قبل پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ظفر علی کو ان کے خلاف کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔پولیس کے مطابق،وہ سنبھل میں طے شدہ سرکاری سروے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے چند لوگوں میں شامل تھا اورانہوں نے سروے کے دوران 19نومبر 2024کو مبینہ طور پر مقامی مسلمانوں کو احتجاج کے لیے مشتعل کیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بدامنی اور تشدد کو ہوا۔ظفر علی کے بڑے بھائی ایڈووکیٹ محمد طاہر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ظفر علی کو اگلے دن کمیشن کے سامنے اپنی گواہی دینے کے لیے پیش ہونا تھا۔ تاہم پولیس نے انہیں گواہی دینے سے روکنے کے لیے گرفتار کیا۔اس کیس میں ملوث ایڈووکیٹ شکیل احمد نے تصدیق کی ہے کہ ظفر علی پر سرکاری طور پر فرد جرم عائد کر کے چندوسی کورٹ میں پیش کیاگیا ہے۔عدالت میں ظفرعلی نے پولیس کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات کو قبول کرنے سے انکارکیا۔ عدالت نے انہیں دودن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ہے ۔ ظفرعلی مرادآباد جیل میں قید ہیں۔KMS-01/Y

ایک تبصرہ چھوڑ دو