kohsar adart

آل راؤنڈر شاداب خان کی کیریئر کی پہلی ہیٹرک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک کر لی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بلے باز اور لیگ سپنر شاداب خان نے سری لنکن ٹی ٹوینٹی لیگ ’لنکا پریمیئر لیگ‘ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہیٹرک کر ڈالی ، انہوں نے لیگ میں ’کولمبو سٹرائکرز‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے ’کینڈی فالکنز‘ کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

شاداب خان کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ’کولمبو سٹرائکرز‘ نے ’کینڈی فالکنز ‘ کو 51 رنز سے شکست دی، شاداب خان نے ونیندو ہسرنگا، سلمان علی آغازاور پون رتھنائکے کو آؤٹ کر کے ہیٹرک کی، بہترین گیند بازی کے باعث شاداب خان کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں شاداب خان نے میچ میں 22 نرز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کیریئر کی پہلی ہیٹرک بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More