top header add
kohsar adart

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو29 رنز سے شکست

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو29 رنز سے شکست

برسبین میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث 7 اوورز تک محدود میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 94 رنز کا ہدف دیدیا، جس کے تعاقب میں شاہینز صرف 63 رنز ہی بنا سکے
پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا،آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں،اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More