top header add
kohsar adart

آزاد کشمیر کے عوام کا انوکھا احتجاج ،بجلی بل دریا برد کر دیئے

آزاد کشمیر کے عوام نے بڑھتے ہوئے بجلی بلوں کیخلاف  انوکھا احتجاج  کرتے ہوئے،بجلی بل کاغذ کے جہاز میں تبدیل کر دیئے اور انہیں دریا برد کر دیا،صارفین کا کہنا تھا کہ یہ بل دریائے نیلم میں سفر کرتے ہوئے  واپس واپڈا کے پاس پہنچ جائیں گے اور احتجاج بھی ریکارڈ ہو جائے گا۔

دوسری طرف عوامی ایکشن کمیٹی کے تحت مظفرآبادڈویژن میں تاجر برادری نے احتجاجی دھرنا دیا،بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کیخلاف تاجر برادری دسویں روز بھی سراپا احتجاج رہی،دھرنے کے شرکاء نے شہر بھر سے جمع کیئے گئے بجلی کے بلوں کی کشتیاں بنا کر دریا برد کرتے ہوئے واپڈا کو بھیج دیں۔

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن کے زیراہتمام سہیلی سرکار پل پر عوام نے بجلی بلوں کے جہاز، کشتیاں، چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے ذریعہ دریائے نیلم کے حوالے کیئے۔

عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد کا موقف ہے کہ ہمارے دریا بھی بجلی پیداکرتے کرتے خشک ہو گئے مگر ہمیں مہنگی ترین بجلی دی جارہی ہے اور ساتھ ہم بدترین لوڈشیڈنگ کا بھی شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ  حکومت اور متعلقہ اداروں کو پیش کر دیا ہے،اس کی مکمل منظوری تک یہ سلسلہ اور پرامن احتجاج جاری رکھا جائے گااحتجاج میں  سیاسی، سماجی،صحافتی، عوامی،وکلا برادری کے علاوہ سینٹری ورکز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور  عوامی ایکشن کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے بجلی بلات دھرنا کمیٹی کے ہاس جمع کرائے اور دریا برد کیے،۔

 unique protesby the people of Azad Kashmir against excessive electricity bills,آزاد کشمیر کے عوام کا انوکھا احتجاج 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More