آزاد کشمیر میں مہاجرین کیلئے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کا آغاز
آزاد کشمیر میں مہاجرین کیلئے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کا آغاز ہو گیا.
وزیراعظم آزاد چوہدری انوارالحق نے مہاجرین 90-1989 میں پختہ مکانات کی تعمیر کیلئے چیکس تقسیم کر دیے ۔ مہاجرین کو مکانات کی تعمیر کیلئے پہلی قسط پانچ لاکھ روپے فی گھر دی گئی ہے ، مہاجرین اپنے مکانات کی تعمیر تصریحات کے مطابق خود کریں گے اور حکومت کی جانب سے تعمیر کے عمل کی نگرانی کی جائیگی ، مکان کی تعمیر کے کام کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہی دوسری قسط جاری کی جائیگی، مہاجرین کو کل چھ اقساط میں فی مکان 38 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی ۔
پہلے سال میں 375 اور دوسرے سال میں بھی 375 مکانات تعمیر کیے جائیں گے ۔ 750پختہ مکانوں کی تعمیر پر 3096.050 ملین روپے لاگت آئیگی ۔ نیو وزیراعظم ہاوس مظفرآباد میں منعقدہ تقریب میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور ، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی ، وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ ، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی ، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید ، چیف سیکرٹری داود محمد بڑیچ ،سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی ، آئی جی پولیس سمیت سیکرٹریز حکومت اور مہاجرین 90-1989 کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
وزیراعظم کو مکانات کی تعمیر کے عمل کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ مہاجرین اور انکی آنیوالی نسلیں اپنے آپ کو مہاجرین کے بجائے ریاست کا فرسٹ کلاس شہری تصور کریں ،مہاجرین کیلئے وہی سہولیات ہیں جو ریاست کے عام شہری کیلئے ہیں ۔ حکومت پر سستے آٹے اوربجلی کیوجہ سے دباو ہے لیکن اس باوجود ترقیاتی عمل کو متاثر نہیں ہونے دیا