آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں اہم ہدایات

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ والے دن کیلئے سیاسی جماعتوں، امیدواران، الیکشن ایجنٹس، پولنگ ایجنٹوں اور امیدواران کے حمایتیوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پولنگ ولے دن کسی بھی قسم کے ہتھیارا ور آتشی اسلحہ کو پولنگ اسٹیشن پر لے جانے یا ان کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔ یہ پابندی ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے حتمی نتائج حاصل کرنے کے 24 گھنٹے بعد تک برقرار رہے گی اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری قواعد کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔
کسی بھی شخص کی طرف سے پولنگ اسٹیشن یا ان کے نزدیک کسی بھی قسم کی فائرنگ بشمول ہوائی فائرنگ، پٹاخوں یا دیگر آتش گیر مواد کے استعمال کی اجازت نہ ہو گی۔ کوئی بھی شخص پولنگ میٹریل از قسم بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس، مواہیر و دیگر سامان جوکہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے لیے فراہم کیا گیا ہے، کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ خانی نہیں کرے گا۔ ایسا کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بیلٹ پیپرز یا بیلٹ باکس کو نقصان پہنچانے یا چھیننے کی کوشش کرنے والے کے ساتھ تحت قانون کارروائی کے ساتھ ساتھ جس امیدوار کا وہ شخص حمایتی ہو گا اس کو انااہل قرار دیے جانے کی کارروائی ہوگی۔ ہر شخص پولنگ اسٹیشن پر موجود پولنگ کے عملہ سے مکمل تعاون کرے گااور پولنگ اسٹیشن پر تعینات پریذائیڈنگ آفیسرز اور دیگر انتخابی عملہ کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھے گا۔
پریذائیڈنگ آفیسرز یا الیکشن عملہ سے بدتمیزی، بداخلاقی یا ان کے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا۔ کوئی بھی شخص جو کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے کا باعث بنے گا،تو پریذائیڈنگ آفیسر فوری طور پر پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالے گا اور مزاحمت پر نہ صرف اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ اس امیدوار کو بھی نا اہل قرارد یا جائے گا جس کا وہ حمایتی ہے۔ پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشن کی اطراف 400میٹر کے اندر ووٹرز کو ووٹ کے لیے قائل کرنے، ووٹرز کو ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجاء کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لیے مہم چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس احاطہ کے اندر کسی قسم کا کیمپ آفس قائم کرنے کی کسی صورت بھی اجازت نہ ہوگی۔
ووٹرز، امیدواران یا مجاز الیکشن /پولنگ ایجنٹ کے علاوہ کسی بھی دیگر شخص کو الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ آفیسر یا متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری کردہ موثر اجازت نامہ کے بغیر پولنگ اسٹیشن پر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ تمام امیدواران اپنے حمایتیوں کو نظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے موثر اقدام اٹھائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں پریذائیڈنگ آفیسرز، رابطہ و امن کمیٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈیوٹی مجسٹریٹ، مانیٹرنگ ٹیم، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر یا ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے رپورٹ ہونے پر نہ صرف مذکورہ خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ایسی رپورٹ پر دفعہ 106ذیلی دفعہ (5)کے تحت جس امیدوار کے حمایتی کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی ہو گی، کے خلاف نا اہلی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جس امیدوار یا اس کے
ایک تبصرہ چھوڑ دو