kohsar adart

آزاد کشمیرجیپ حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی نماز جنازہ ادا

المناک حادثے میں ایک ہی برادری کے پندرہ افراد لقمہ اجل بن گئے،ایک گھر کے چار افراد شامل

گزشتہ روز وادی نیلم دیولیاں لیسوا بائی پاس جیپ حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازه میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے.اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی.

نماز جنازہ میں آزاد کشمیر  کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ، وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، ضلعی انتظامیہ کے حکام ، نیلم بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ المناک حادثے میں ایک ہی برادری کے پندرہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں،جن میں ایک ہی گھر کے چار افراد
بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شادی چند روز پہلے عید کے فورا بعد ہوئی تھی۔

 

وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے دو افراد کی نماز جناز لوات بیلہ میں جبکہ 8 افراد کی نماز جنازہ لوات بیاڑی میں پڑھائی۔ مقامی خطیب نے 4 افراد کی نماز جنازہ لوات بڑی سیری میں پڑھائی۔ حادثے میں جاں بحق دو افراد غلام یاسین ولد محمد یونس اور محمد اشرف ولد اکبر جلال کی لوات بیلہ میں جبکہ 8 افرادمحمد فرید بٹ ولد عبد الروف، تنزیل بٹ ولد فاروق بٹ، رفیق بٹ ولد فاروق بٹ، سلیم بٹ ولد عبد الروف، سلمی دخترعبدالروف، صائمہ بی بی زوجہ عارف بٹ، عشرت دختر فاروق بٹ کی لوات بیاڑی میں اور ماجد خان ولد سرور خان، ریشم جان بیوہ غلام سرور، زردانہ بی بی زوجہ عبد اللطیف اور زینت دختر عبد اللطیف کی لوات بڑی سیری میں تدفین کر دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More