آزاداُمید وار جام مہتاب ڈہر اور آفتاب عالم کامیاب
آزاداُمید وار جام مہتاب ڈہر اور آفتاب عالم کامیاب
سندھ کے حلقہ پی ایس 18 اوباڑو کے تمام 188 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
پی ایس 18 اوباڑو کے تمام 188 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر 57878 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار سردار شہریار شر 55678 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی کے 90 کوہاٹ کے مکمل 169 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
تمام 169 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب عالم 45970 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار امجد آفریدی 34364 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔