آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 15 دن کی چھٹی پر بیرون ملک روانہ
آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 15 دن کی چھٹی پر بیرون ملک روانہ
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی 15 دن کی چھٹی پر بیرونِ ملک روانہ ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق آر پی او راولپنڈی خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے، وہ اہلخانہ کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں، 2 مارچ کو واپسی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے، آر پی او راولپنڈی خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔