kohsar adart

آرٹیکل خود لکھا، نہیں! ڈکٹیٹ کروایا، بانی PTI کے دہرے جواب

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے آرٹیکل سے متعلق دہرے جواب دیئے ، جیو نیوز کے سوال پر پہلے کہا آرٹیکل خود لکھا ہے پھر کہا نہیں نہیں ڈکٹیٹ کروایا تھا،

کالم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں ، الیکشن لڑنا مشکل کردیا گیا ہے ، انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں جیونیوز کے سوال کہ کہا جارہا ہے آرٹیکل باہرسے لکھوایا گیا،

کا جواب دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں دی اکانومسٹ میں چھپنے والے کالم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے لکھ کربھیجا یا زبانی ڈکٹیٹ کروایا؟ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا انہوں نے خود آرٹیکل لکھا بعد میں کہا انہوں نے ڈکٹیٹ کروایا۔

صحافی نے مزید پوچھا کہ آپ نے کہا آپ کی تقریرآنے والی ہے کیا یہ تقریر وڈیو ہوگی یا آڈیو؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ بہت جلد میری

تقریر سوشل میڈیا پر آئے گی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا زمانہ ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے لئے الیکشن لڑنا مشکل کر دیا گیا ہے لیکن اسکے باوجود الیکشن کا بروقت انعقاد ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More