top header add
kohsar adart

آرمی چیف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات
آرمی چیف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورے کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کاوشوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کااعادہ کیا۔

انہوں نے کشمیر اور غزہ کی صورت حال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ممکن نہیں،

جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں آج بھی سانحۂ آرمی پبلک اسکول یاد کر کے آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں،نگراں وزیرِ اعظم

آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھات کایہ یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کے فوری خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں

یہ بھی پڑھیں  جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

تاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر ان نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی صورت حال پر اظہار تشویش کیا،

جنہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں خاطر خواہ انسانی امداد بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا یو این ہیڈکوارٹر کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More