kohsar adart

آرمی چیف کی آسٹریلین چیف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

آرمی چیف کی آسٹریلین چیف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آسٹریلئین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ایگنس جے کیمپ بیل سے ملاقات کی،دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کے مطابق عالمی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےآسٹریلئین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ایگنس جے کیمپ بیل سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،دونوں جانب سے فوجی تعاون کے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کااعتراف کیا جبکہ علاقائی امن واستحکام کےفروغ کےلیے پاکستان کی کوشوں کوبھی سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More