آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ
آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا جائزہ لیا۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق انڈس شیلڈ-2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر القومی مشق ہےجس میں 24 فضائی افواج شریک ہیں۔
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کے مختلف پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے مشقوں کے آپریشنز، مختلف طاقوں اور خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف کو پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں کے بارے میں بریف کیا گیا اس موقع پر پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے فضائی مظاہرہ بھی پیش کیا ۔ آرمی چیف نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے پی اے ایف اہلکاروں کے عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ انٹر سروسز تعاون کا کردار اہم جو آپریشنل کامیابی کے حصول کیلئے ضروری ہے۔