top header add
kohsar adart

آرمی چیف سے بنگلادیشی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات

 

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے جنوبی ایشیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر فریقین نے دو طرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More