kohsar adart

آرمی چیف سے بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیش کے نیول چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More