kohsar adart

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات ، آرمی چیف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا، قومی ہاکی ٹیم کی آرمی چیف سے ملاقات میں صدر ہاکی فیڈریشن طارق حسین و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم نے کہاکہ ہاکی ٹیم نے کارکردگی سے قوم کاسرفخرسے بلندکیاہے،ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کےلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے ،آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدرنے ٹیم سے ملاقات اوربات چیت پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More