top header add
kohsar adart

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کادورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کادورہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج خیبرپختونخوا ( کے پی ) پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مستقل تکنیکی مدد فراہم کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال ، انسداد دہشتگردی آپریشنز اور ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی،دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور خطرات کے مقابلے کی تیاری اور غیرمعمولی حوصلے کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا،آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور مختلف منصوبوں کیلئے عوام کے اہم کردار کا اعتراف بھی کیا،آرمی چیف نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،آرمی چیف نےمختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی بھی تعریف کی ،آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More