آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر سینٹکام جنرل کی ملاقات
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر سینٹکام جنرل کی ملاقات
امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے خطے میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون اور مشترکہ ٹریننگ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔
جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن، استحکام کےلیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔