آج نکاح ہوا، 8 فروری کو ولیمہ کھائیں گے، فاروق ستار

 

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

باغ جناح گراونڈ میں جلسے سے خطاب میں سینئر رہنماء فاروق ستار نے کہا کہ آج نکاح ہوا 8 فروری کو ولیمہ کھائیں گے۔

 

جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے مزید کہا کہ کراچی کےعوام نے ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دے دیا،

 

آج کا جلسہ بتا رہا ہے کہ سندھ بدل رہا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں سرکلرریلوے چلے گی، سندھ میں 15 سال تک ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،

 

بد ترین حکمرانوں سے جان چھوٹنے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو مظلوموں کو آزادی ملے گی، پنجاب میں آج بھی گیس آرہی ہے لیکن کراچی میں نہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والے شہر کو گیس میسر نہیں ہے، مائیں بہنیں پوچھتی ہیں کب تک باہر سے کھانا منگوائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارٹی ترانے بھی چلائے گئے جس پر کارکن جھوم اٹھے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو