آج عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے،آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آج عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، معصوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت بتاتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی 28ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی امن قائم کرنے کی متعدد کوششیں ہیں، ان کوششوں کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت بتاتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسسٹیبلیٹی کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔