آج صبح کی بارش کے بعد راولپنڈی کا موسم بہتر ہو گیا

گزشتہ دو تین دنوں سے روزانہ بوندا باندی ہو رہی تھی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ۔ 28 جون 2023ء

جون کا تیسرا عشرہ شدید ترین گرمی، لوڈ شیڈنگ اور ناقابل برداشت مہنگائی کے باعث اہل راولپنڈی کے لیے کسی عذاب سے کم نہ تھا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے جڑواں شہروں کا موسم کچھ بہتر ہو گیا تھا۔ لوڈ شیڈنگ بھی کم ہوئی ہے لیکن مہنگائی کا عذاب تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

آج صبح کی بارش کے بعد موسم قدرے بہتر ہو گیا لیکن گلیوں ، محلوں میں قربانی کے جانوروں کی آمد و رفت کی وجہ سے کیچڑ اور گندگی کے مسائل بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ منڈیوں میں بھی کیچڑ کی وجہ سے قربانی کے جانور خریدنے والوں کو آمد و رفت اور نقل و حمل کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو