kohsar adart

آئی سی سی نے چیمپئز ٹرافی کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئز ٹرافی کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے پیغام میں بتایا گیا کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے تھامس لائٹ نے ٹرافی ڈیزائن کی۔

ویڈیو میں ٹرافی کی تیاری کے مختلف مراحل کی عکس بندی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں ڈیزائنر تھامس لائٹ کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورت ٹرافی کی تیاری میں بڑی محنت کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھی ٹرافی تیار کرنے میں کافی دباؤ ہوتا ہے، آئی سی سی کےلیے ٹرافی تیار کرنا اعزاز ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More