top header add
kohsar adart

آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ کپتان روہت شرما 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد رضوان 800 پوائںٹس کے ہمراہ تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

اسی طرح ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں 11ویں جبکہ ون ڈے رینکنگ 7ویں نمبر پر موجود ہیں، انکے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More