top header add
kohsar adart

آئی سی سی ایونٹ ہمیشہ بڑا چیلنج ہوتے ہیں، محمد عامر

موسم ہمارے قابو میں نہیں، ہمیں ہر صورتحال کو دیکھنا ہے، ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ذہنی طور پر تیار ہیں، آئی سی سی ایونٹ ہمیشہ بڑا چیلنج ہوتے ہیں۔

ڈیلس میں پریس کانفرنس کے دوران محمد عامر نے کہا کہ ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہتے ہیں، اچھی پرفارمنس کے لیے پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے قابو میں نہیں، ہمیں ہر صورتحال کو دیکھنا ہے، ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ شاداب خان اور اعظم خان کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہے، وہ اپنے دن یکطرفہ میچ جتواسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو فارم میں واپس آنے کےلیے ایک اچھا میچ چاہیے، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی 4 سال سے اچھا کر رہے ہیں۔

محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ بطور سینیئر پلیئر ٹیم جو ذمے داری دیتی ہے وہ پوری کرنا ہوتی ہے، کرکٹ کا بڑا ایونٹ ہے، یہاں ہونا ایک بہت اچھی بات ہے، خواہش ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کروں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More