kohsar adart

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں ریلیف کے پلان پر اتفاق نہ ہو سکا۔

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا
آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

ذرائع کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب سے کم کا امپیکٹ آئےگا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب سے زائد کا امپیکٹ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں سرکل بکوٹ مجوہاں میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر علاقے میں اشتعال

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی پوچھ لیا، آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف کو بجٹ سے آؤٹ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی، بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بلوں کو اقساط میں وصولی کا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ ڈسکس کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More