top header add
kohsar adart

آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان

آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان

آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیے گئے، قومی اسمبلی اتوار دن ساڑھے گیارہ اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنے کا بھی امکان ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لیے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترامیم پر کافی باتیں شیئر کی جا چکیں، میثاق جمہوریت کے 18سال بعد آئینی عدالت بنا رہے ہیں تو کیا برا ہے؟
اسحاق ڈار نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی وضاحت کے لیے آئینی ترمیم کا بھی عندیہ دے دیا۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More