آئینی ترامیم پرمولانا سے معاملات تقریبا طے ہیں،بیرسٹر گوہر
آئینی ترامیم پر مولانا سے معاملات تقریبا طے ہیں،بیرسٹر گوہر
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے معاملات تقریبا طے ہیں، اعلان کل عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی،ملاقات میں ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی،گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ ہمارا اتفاق رائے ہو جائے گا،سپیشل کمیٹی نے بھی ایک ڈرافٹ پیش کیا ہے،آج چوتھا ڈرافٹ ہمیں ملا ہے،ہماری میٹنگ جاری تھی کہ ہمیں معلوم ہوا کہ سپیشل کمیٹی نے ڈرافٹ پیش کر دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے مل کر تمام معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے،بانی پی ٹی آئی سے فل وقت ملنے نہیں دیا جا رہا،امید ہے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے،
کل بانی پی ٹی آئی سے مل کر ہم فائنل نتیجے پر پہنچ جائیں گے،بانی پی ٹی آئی جو فائنل ہدایت کریں گے، ہم وہ اعلان کر دیں گے، بلاول بھی ہماری موجودگی میں آئے، مگر ان سے ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،مولانا کے ساتھ تقریباً معاملات طے ہیں۔