
آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حاجی آئل اینڈ گیس کمپنی پر رات گئے حملہ کیا، شہید پولیس ہلکاروں میں رحمت الہٰی اور خان عارف شامل ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق ڈیرہ سٹی اور پہاڑپور سے تھا، زخمی اے ایس آئی عالم شیر کو سر اور چہرے پہ گولیاں لگیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں رواں ہفتے پولیس پر یہ پانچواں حملہ ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فضل الرحمن شاہ کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی، جائے وقوعہ پر مزید نفری پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔