
یوم سیاہ پر کوہسار یونیورسٹی مری کے تحت کشمیر ریلی
کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریسورس سینٹر مری میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر سلطان ستی، رجسٹرار ڈاکٹر محسن گھمن اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری سلطان ستی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہو گئے ہیں 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے اپنی فوجوں کو مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے لیے داخل کیا اور اس کے بعد سے مسلسل کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم قومی سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔مقررین نے کشمیر اور فلسطین کے آذادی پسندوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے بچوں کو فری تعلیم بھی دی جائے گی بعدازاں طلباء، لیکچرارز، سیاحوں اور اہلیان علاقہ نے کشمیر پوائنٹ سے جی پی او تک یکجہتی ریلی بھی نکالی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگاتے رہے جبکہ مری آرٹس کونسل میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش سنگین حالات پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
Kashmir Rally under Kohsar University Murree on Black Day,یوم سیاہ پر کوہسار یونیورسٹی مری کے تحت کشمیر ریلی