kohsar adart

یمن کے حوثیوں نے مبینہ اسرائیلی بحری جہاز اغوا کر لیا

یمن کے حوثیوں نے مبینہ اسرائیلی بحری جہاز اغوا کر لیا
اسرائیلی فوج نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے۔

یمن کے حوثیوں نے مبینہ اسرائیلی بحری جہاز اغوا کر لیا
یمن کے حوثیوں نے مبینہ اسرائیلی بحری جہاز اغوا کر لیا

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ’جنوبی بحیرہ احمر میں یمن کے قریب حوثیوں کی جانب سے ایک کارگو شپ (مال بردار بحری جہاز) کو ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر ایک بہت سنگین واقعہ ہے‘۔

آئی ڈی ایف نے بتایا کہ ’یہ جہاز ترکی سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوا، جس میں اسرائیلیوں سمیت مختلف قومیتوں کے شہری سوار تھے۔ یہ اسرائیلی جہاز نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں مالدیپ نے بھارت کو فوج نکالنے کیلئے کہہ دیا، دہلی میں کھلبلی

ہائی جیک شدہ جہاز کا نام ”گیلیکسی لیڈر“ ہے جو ایک بہامن پرچم بردار جہاز ہے، ایک برطانوی کمپنی کے ذریعے رجسٹرڈ ہے جس کے جزوی طور پر مالک اسرائیلی ٹائیکون ابراہم انگر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کا خاتمہ تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگا، ایرانی کمانڈر

یروشلم میں اسرائیلی وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ جہاز ایک جاپانی فرم چلا رہی تھی اور اس میں یوکرین، بلغاریہ، فلپائن اور میکسیکو سے عملے کے 25 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس میں تعینات یو سی بیروٹ کے نوجوان کا اعزاز

بیان میں کہا گیا کہ ’یہ ایرانی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی ہے اور یہ آزاد دنیا کے شہریوں کے خلاف ایران کی جارحیت میں ایک اضافہ ہے، جس کے عالمی بحری راستوں کی سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی نتائج ہیں۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More