top header add
kohsar adart

ہرنائی،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3دہشتگرد ہلاک،2اہلکارشہید

ہرنائی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبر کو ہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، میجر محمد حسیب کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر بھیجا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں28 سال کے میجر محمد حسیب شہید ہوگئے۔

 

آپریشن کے دوران 38 سال کے حوالدار نور احمد بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

 

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن اور استحکام کیخلاف کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، انہوں نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا، میجر محمد حسیب شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

 

38 سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، انہوں نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا، حوالدار نور احمد شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 3 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More