top header add
kohsar adart

ہاں نواز شریف لاڈلہ ہے لیکن عوام کا لاڈلہ ہے، مریم نواز

ننکانہ صاحب: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے آپ کو نہیں نکالا آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔

ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے آپ کو جعل سازی سے نہیں نکالا، آپ کے خلاف سازش نہیں کی بلکہ آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے، ہمارا مقابلہ مہنگی بجلی، گیس، چینی، آٹے اور روٹی سے ہے، نواز شریف نے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیا، لہذا 8 فروری کو ن لیگ کو اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف آپ کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہاں نواز شریف لاڈلا ہے، لیکن عوام کا لاڈلہ ہے، نواز شریف مقابلے پر تھا ہی نہیں تو کون سی مقبولیت؟ آپ نواز شریف کو مقابلہ سے باہر کر کے کہتے تھے ہم بڑے مقبول ہیں اب نواز شریف واپس آگیا ہے اب پتہ چلے گا کون مقبول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More