
گوجرانوالہ میں تین افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا
گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں تھانہ تتلےآلی کے نزدیک کوٹلی ملہیاں سیم نالہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جا ں بحق ہوگئے ۔
موصولہ تفصیل کے مطابق ڈیرہ ذیلدار کا رہائشی نزاکت چیمہ اپنے بھائی صداقت چیمہ اور ایک تیسرے شخص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ نا معلوم افراد کوٹلی ملہیاں سیم نالہ پر تینوں کو گولیاں مارکر فرار ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق نزاکت چیمہ قتل کے مقدمے میں 18 سال سزا کاٹ کر ایک ماہ قبل آیا تھا۔ واقعے کے بعد ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں، ایس ایچ او سمیت بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔