گلیات میں سیاحوں کا رکشہ حادثے کا شکار۔ایک نوجوان جاں بحق
گلیات میں مری ایبٹ آباد روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نتھیاگلی توحید آباد کے قریب پشاور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کا رکشہ منگل کی شب خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراََ جائے حادثہ کی طرف روانہ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں امریکا میں سکھ مظاہرین نے قونصل خانے میں آگ لگا دی
حادثے میں جواد نامی نوجوان جاں بحق ، جبکہ یاسر ، اختر حسین ، عبدالرحمان نامی افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال نتھیاگلی منتقل کیا گیا ،
بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ۔
دریا گلی کے قریب ایک اور حادثہ
مری گلیات روڈپر دریاگلی کے قریب ایک ٹویوٹاہائی ایس گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث دو کاروں سے جاٹکرائی،
جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے باعث سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
اور سیاحوں اورمسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو1122 نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیا ۔
دوسری طرف سٹی ٹریفک پولیس نے کرین کے ذریعے گاڑیوں کو سائیڈپرکرکے ٹریفک بحال کردی۔