گلگت سے پنڈی آنے والی باراتی بس دریا میں جاگری۔18 جاں بحق
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی آنے والی باراتی بس دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں سے 12 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں. ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے جس سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمی لڑکی دلہن بتائی جا رہی ہے. اب تک 10 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں.
حادثے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔گلگت سب ڈویژن جگلوٹ کے سول ہسپتال میں عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش ایا جس کے نتیجے میں کوسٹر دریا میں جا گری اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق بس میں 25افراد سوار تھے۔
دیگر افراد کی تلاش کے لیےآپریشن جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت کئی دیگر حکام بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتی بس کو پیش انے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ریسکیو اپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Bus fell into the river. 18 people died, گلگت سے پنڈی آنے والی باراتی بس دریا میں جاگری۔18 جاں بحق