kohsar adart

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجلی چوری پکڑی جانے پر لیسکو ٹیم اغوا، ملزمان کا بہیمانہ تشدد

انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے 1709 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں،

جن میں سے 681 کا تعلق صرف لاہور سے ہے۔

علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 44، راولپنڈی میں 20، ملتان

میں 5، فیصل آباد میں 4 اور قصور میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گوجرانوالا، ننکانہ،

بہاولپور، چکوال، جھنگ اور چنیوٹ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے کُل 52 مریضوں

سمیت صوبے بھر میں کُل 93 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More