kohsar adart

کیپٹن اسامہ بن ارشد شہیدکی نمازجنازہ ادا

 

شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن اسامہ بن ارشد شہیدکی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے کیپٹن اسامہ بن ارشد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم ،وزیردفاع، وزیراطلاعات،آرمی چیف ، حاضراورریٹائرڈ فوجی افسران،جوانوں اورشہیدکے لواحقین نے شرکت کی ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ یہ قربانیاں پرامن اورخوشحال پاکستان کیلئےہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں،قوم ان غیرملکی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف پرعزم ہے،پاکستان کےدشمنوں کوحکمت عملی کےذریعےمکمل شکست دی جائے گی،ان شاء اللہ۔شہید کوان کےآبائی شہرمیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائےگا۔

کپٹن محمد اسامہ نے شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More