
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے رنز 175 کا ہدف
کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے رنز 175 کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل رنز 56 بنا کر نمایاں رہے۔ آغا سلمان 31، کپتان شاداب خان اور ایلکس ہیلز 23، 23 رنز، اعظم خان 18، عماد وسیم 4، فہیم اشرف، حیدر علی 1، 1 اور حنین شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نسیم شاہ 8 اور عبید مک کوائے 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ سعود شکیل، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے ایلیمنیٹر میں فتحیاب ٹیم کا دوسرے ایلمنیٹر میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کا یہ میچ آخری ہوگا