top header add
kohsar adart

کوئٹہ،ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیر کی شب سیٹلائٹ ٹاؤن منی مارکیٹ گول مسجد کے قریب ماں بیٹے کے ہمراہ پیدل جا رہی تھی کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی

جس کے نتیجے میں ماں بی بی حرم اور 20 سالہ بیٹا ساحل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتول نوجوان نے فائرنگ سے بچنے کے لئے بھاگنے کی کوشش کی

مگر ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے تھوڑے فاصلے پر اسے بھی نشانہ بنایا اور دونوں کو قتل کردیا۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کے سروں پر گولیاں لگنے سے موت واقعے ہوئی

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ واردات مبینہ طور پر پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان

کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش و تحقیقات شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More