top header add
kohsar adart

کوئٹہ،خضدار اور تربت میں بم دھماکے، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 زخمی

کوئٹہ،خضدار اور تربت میں بم دھماکے، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 زخمی
بلوچستان کے شہر کوئٹہ ،تربت ،خضدار میں3 دھماکوں میں ایک راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں گوالمنڈی تھانے کے گیٹ پر بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار کے علاقے بازگیر میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا مگر اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More