top header add
kohsar adart

کوئٹہ،امن فورس اور مسلح افرادکےدرمیان جھڑپ،2 رضاکار جاں بحق

کوئٹہ:امن فورس اور مسلح افرادکےدرمیان جھڑپ،2 رضاکار جاں بحق
بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 2 رضا کار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور بارکھان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی،جھڑپ میں امن فورس کے 2رضاکار جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔

قبائلی رہنما خان مسوری کا کہنا ہےکہ شرپسندوں نے ڈیرہ بگٹی میں ہمارے علاقے بیکڑ کے قریب ایک موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا،اس واقعے کے بعد وزیر اعلی کے بھائی اور میرے بھائی نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا، شرپسندوں اور ہمارے لوگوں کے درمیان جھڑپ میں میرے2 لوگ جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

شرپسند اسلحے سے لدھے اپنے 3گدھے اور دیگر سامان چھوڑ کر ایک غار میں چھپ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More