top header add
kohsar adart

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خاندان کو نوازنا شروع کردیا

دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر صدر کا منصب سنبھالنے سے پہلے ہی اپنے خاندان کو نوازنا شروع کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے شدید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اُنہوں نے خاصی متنازع شخصیات کو اپنی کابینہ کا حصہ بنانے کا عمل شروع کیا ہے۔

اب معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے بیٹی کے سُسر مساڈ بولوس کو مشرقِ وسطیٰ میں مشیر نامزد کیا ہے۔

ٹرمپ داماد کے والد چارلس کشنر کو بھی فرانس میں امریکا کا سفیر نامزد کرچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے قریبی ساتھی بھارتی نژاد کاش پٹیل کو ڈائریکٹرایف بی آئی نامزد کیا ہے۔ کاش پٹیل ماضی میں کئی مرتبہ ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More